اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے اسٹریٹیجک تعلقات بدستور جاری رہیں گے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں منمجلہ عراق کے ساتھ ایران کے تعلقات، اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے کہا کہ عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی، اس ملک کی ایک معروف شخصیت، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں ایک قابل اعتماد رہنما شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہوں کی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں امن کے قیام کیلئے ایران کا تعاون جاری رہے گا۔
.......
/169